فیض حمید معاملے میں ججز کے خلاف ثبوت ہوئے تو حکومت اپنا کردار ادا کرے گی، عرفان صدیقی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے کیس میں اگر ججز کے خلاف ثبوت ہوئے تو حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔ مختلف ٹی وی انٹرویوز میں انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ رہا ہے، باجوہ کی مرضی کے بغیر جنرل فیض بڑے بڑے اقدامات نہیں کر سکتے تھے، میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ جلسے میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام لیا تو ان کو فیض حمید کی جانب سے پیغامات بھیجے گئے آپ میرا نام نہ لیں مجھے تو جو کہا جاتا ہے وہ میں کرتا ہوں جب کہ دوسری جانب جنرل باجوہ کے پیغامات آتے کے یہ وہ خود کررہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اور فیض حمید نے بلواسطہ رابطے کیے اور مارشل لاء کا بھی ذکر کیا تو اس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ بہت سے مارشل لاء بھگت لیے ایک اور بھگت لیں گے لیکن ہم کسی دھمکی میں نہیں آئیں گے لیکن اب مسلم لیگ ن قمر جاوید باجوہ سمیت کسی کے احتساب کا مطالبہ نہیں کرے گی کیوں کہ ہم معاملے کو بکھیرنا نہیں چاہتے کیوں کہ اگر فہرست نکلے گی تو کہانی بکھرے گی، ایسے شخص کا احتساب ہو رہا ہے جس نے اپنے یونیفارم اور ادارے کی توہین کی تو یہ ایک اچھی مثال ہو گی۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ یونیفارم کے اندر تو فیض حمید کے کارناموں کی ایک طویل داستان ہے وہ کیا کچھ کرتے رہے ہیں، فیض حمید کو اب بتانا چاہیے کہ وہ یونیفارم اترنے کے بعد کیا کچھ کرتے رہے ہیں، اس پوری کہانی کو اب کھلنا چاہیے، نو مئی آرمی چیف کو ہٹانے کی سازش تھی، نواز شریف کو نکالنے میں فیض حمید ہی نہیں جنرل ظہیرالاسلام کا دور بھی شامل ہے، فیض حمید نے جسٹس شوکت صدیقی پر نواز شریف کو سزا دینے کیلئے دباؤ ڈالا، تحقیقات میں اگر ججز کے خلاف ثبوت سامنے آئے تو پھر حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر