گورنر خیبرپختونخوا نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے

پشاور(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شکیل خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جس شخص نے بھی صوبائی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا تحریک انصاف نے اسی کے خلاف کارروائی کی اور انہیں کابینہ سے فارغ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہیں، پوسٹنگ ٹرانسفر کے ریٹ مختص ہیں، تحریک انصاف نے اپنی کرپشن کے تحفظ کیلئے احتساب کا ادارہ ختم کیا، کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اس کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ جب شکیل خان نے چارج شیٹ کی حق یہ تھا کہ وزیر اعلی مستعفی ہوتے، چونکہ کرپشن پر چارج شیٹ وزیراعلی ہیں مستعفی ان کو ہونا تھا مگر انہوں نے شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر تعمیرات و مواصلات شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔شکیل خان نے کہا کہ اس کرپٹ نظام میں کابینہ کا حصہ رہنا ممکن نہیں، وزیراعلی اس وقت صوبہ میں کرپشن کے سرغنہ ہیں، علی امین گنڈا پور میرے محکمے میں مداخلت کر رہے تھے، وزیراعلی کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر