صوبائی وزیر پختونخوا کے استعفی کا معاملہ، مزید ناراض ارکان کے شکیل خان سے رابطے

پشاور (نیشنل ٹائمز) پختونخوا میں صوبائی وزیر کے استعفی کے معاملہ پر پارٹی کے دیگرکئی ناراض اراکین کا بھی شکیل خان سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔ شکیل خان کے استعفی کے بعد ناراض اراکین نے رابطوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی وزیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور صوبے کی صورتحال سے آگاہ کرنا شکیل خان کو مہنگا پڑگیا، عمران خان کو صورت حال سے آگاہ کرنے پرشکیل خان کو وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں شکیل خان نے وزیراعلی کے خلاف شکایات لگائی تھی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ شکیل خان کی طرف سے شکایات کرنے پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور ناراض تھے، شکیل خان کو پریس کانفرنس کرنے سے پہلے حکومت نے منانے کی کوشش کی، پریس کانفرنس کے دن ان کے ساتھ مشیراطلاعات بیرسٹر سیف کو مجبورا بھیجا گیا۔ واضح رہے شکیل خان کا شمار ایم این اے عاطف خان، شہرام ترکئی اوراسد قیصر کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر