بلوچستان، دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی 5 لاشیں برآمد

دالبندین (نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے ضلع چاغی کے شہر دالبندین میں بجلی کے کھمبوں سے لٹکی 5 لاشیں برآمد ۔ لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا، بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کیا۔ بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر