مسلم لیگ ن کا اسٹیبلیشمنٹ کا بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ ن کا اسٹیبلیشمنٹ کا بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ، نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ججز کی ملازمت مدت بڑھانے کی تجویز اور مجوزہ آئینی ترمیم پر قانونی ٹیم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طور پر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدو خال سے آگاہ کیا۔

اسی طرح میڈیا کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو فیض حمید معاملے پر احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے جذباتی بیانات دینے سے روک دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمز شہباز، سلیمان شہباز، وفاقی وزراء عطا تارڑ، رانا ثناء اللہ، پرویز ملک اور احد خان چیمہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، صدر ن لیگ نواز شریف نے فیض حمید کیس پر پارٹی رہنماؤں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی تمام پارٹی رہنماؤں کسی بھی قسم کے جذباتی بیانات دینے سے روک دیا، اجلاس میں حکومت اور اسٹیبلیشمنٹ کا بھر پور ساتھ دینے کا فیصلہ ہوا، اس کے علاوہ اجلاس میں ججز کی ملازمت مدت بڑھانے کی تجویز اور مجوزہ آئینی ترمیم پر قانونی ٹیم کی رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس میں نواز شریف نے پارٹی کو فعال کرنے کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی، صدر ن لیگ نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی، اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی صورتحال اور آئی ایم ایف پلان پر بریفنگ دی اور وفاقی وزیراویس لغاری نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز سے آگاہ کیا، نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو بجلی کے بلوں میں جلد ریلیف کا ٹاسک دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اہم مشاورت کی گئی، امن و امان کیلئے اسلام آباد اور پنجاب میں احتجاج پر پابندی لگانے کی تجویز دی گئی، نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے منصوبوں اور فلاحی اقدامات سے عوام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر