عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ڈپٹی سپرٹنڈٹ اڈیالہ جیل کو گرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) عمران خان کی سہولت کاری کا الزام، ڈپٹی سپرٹنڈٹ اڈیالہ جیل کو گرفتار کر لیا گیا، محمد اکرم کو سیکورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو حراست سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو حراست میں لیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کا الزام ہے، عمران خان کیلئے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے، سکیورٹی اداروں کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا، محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کیخلاف تحقیقات جاری ہے، تحقیقات کے بعد محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں تعینات رہنے والے ایک اور افسر سے اختیارات سے تجاوز کے الزامات کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ افسر کو بنا اجازت شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر