بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس پاکستان اور ان کے بھائی کیجانب سے اراضی کا تحفہ قبول کرلیا

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس پاکستان اور ان کے بھائی کی جانب سے اراضی کا تحفہ قبول کرلیا چیف جسٹس پاکستان اور ان کے بھائی عظمت عیسی کی جانب سے اراضی کا تحفہ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان حکومت نے چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے اراضی کا تحفہ قبول کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحفتاً دی گئی اراضی زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی سے متصل ہے، اراضی پر عوامی فلاح کیلئے ماحولیاتی مرکز قائم کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی مرکز میں سیاحوں اور طلبا کیلئے مختلف سرگرمیاں کی جائیں گی، ماحولیاتی مرکز میں نمائشی ہال، ٹرسٹ سینٹر اور سیمینار ہال بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس اور ان کے بھائی کی جانب سے پاکستان کے 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر 5 کنال سے زائد اراضی تحفے میں دینے کیلئے خط لکھا گیا تھا۔قاضی خاندان نے 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین بلوچستان حکومت کوعطیہ کرنے کیلئے خط لکھا تھا، اس خط پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی اور قاضی عظمت عیسی کے دستخط تھے۔خط میں کہا گیا تھا کہ اراضی عوام کے مفاد میں بطور انوائرمنٹل سینٹر (ماحولیاتی مرکز)کے طور پر استعمال کیلئے ہوگی اور قاضی خاندان کی یہ اراضی 14 اگست کو حکومت کے سپرد کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر