خیبر،3 مقامات پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار

خیبر (نیشنل ٹائمز) یوم آزادی کے موقع پر 3 مقامات پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کیا گیا، تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ جمرود کے علاقے ، سخی پل پولیس پوسٹ اور تھانہ باڑہ کے علاقے میں ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں نے خودکار اسلحہ اور دستی بم سے حملہ کیا، تاہم پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔ حملے میں پولیس اہل کار محفوظ رہے۔ دہشت گردی کی دوسری کارروائی جمرود تحصیل کمپاونڈ پر کی گئی، جس میں دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا اور شدید فائرنگ کی۔ تحصیل کمپانڈ میں تھانہ جمرود سمیت مختلف سرکاری دفاتر قائم ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس کی بھاری ہتھیاروں سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔ تھانہ حدود باڑہ علاقہ منڈئی کس میں ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ ایف سی ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس سے دہشت گرد فرار ہو گئے۔ تینوں حملوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر