زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں۔ کوئٹہ کے گراونڈ میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی، گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت صوبائی وزرا شریک ہوئے، تقریب میں ملک بھر سے آئے گلوکاروں نے بھی شرکت کی ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفرا بگٹی نیجشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں کہ وہ تقریب میں شرکت کے لئے تشریف لائے، زندہ قومیں جذبے کے ساتھ آزادی مناتی ہیں۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، نوجوانوں کو گلے لگائیں گے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں نوجوانوں کو اپنے قریب کریں گی، ہم بلوچستان کو خوشحال بنائیں گے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو ریاست سے دور کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے منفی پروپیگنڈے کئے جا رہے ہیں،نوجوانوں کو ورغلایا جا رہا ہے، حکومت دعوت دیتی ہے، بلوچ نوجوان پہاڑوں سے نیچے آئیں اور مذاکرات کریں۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر