9 مئی واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا

پشاور (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا، جس دن سب کچھ بتا دیا پھر پتا لگے گا، منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا ہوا تھا، عدالت مجھ سے پوچھے کہ 9 مئی سے پہلے مجھے حراست میں رکھ کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ انہوں نے آج یہاں بات کرتے ہوئے کہا کہ چین کی تاریخ پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے، چین اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے ایک بھرپور طاقت بن چکا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری فوج کے اندرونی معاملات ہیں، اداروں کے اندرونی معاملات پر نہیں بولتے، سب کا شفاف ٹرائل ہونا چاہیئے۔ بتایا جارہا ہے کہ فیض حمید نے عہدہ میں رہ کر کسی کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا،فیض حمید نے کچھ غلط کام کیا ہے تو ان کا ٹرائل ہونا چاہیئے، 9 مئی واقعات سے متعلق عدالت مجھے بلا لے، 9 مئی واقعات کا ذاتی گواہ ہوں عدالت کو بتا سکتا ہوں کہ وہ پلان کیا تھا۔

جس دن میں نے بتا دیا کہ 9 مئی سے پہلے کیا کروایا جارہا تھا تو پھر پتا لگے گا، 9 مئی سے پہلے کیا اقدامات کئے گئے یہ کیا کروانا چاہتے تھے، منصوبہ 9 مئی سے پہلے بنا ہوا تھا، عدالت مجھ سے پوچھے کہ 9 مئی سے پہلے مجھے حراست میں رکھ کیا کہلوانا چاہتے تھے۔ 9 مئی واقعات کے دوران میری موجودگی دکھائی جائے صرف وارنٹ نکال رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت میں آج تک فوج نے مداخلت نہیں کی۔ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے، ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔ وزراء کی کارکردگی رپورٹ منگوائی ہے، ٹیم میں تبدیلی ہوتی ہے کابینہ میں تبدیلی کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر