مولانا طارق جمیل نے بھی ارشد ندیم کو 5 لاکھ روپے انعام دے دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے معروف اسلامک سکالر مولانا طارق جمیل نے پیرس اولمپکس 2024ء میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین کھلاڑی ارشد ندیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ مولانا طارق جمیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ارشد ندیم کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔ تصاویر میں مولانا طارق جمیل کے بیٹے بھی موجود ہیں۔
اس اہم ترین ملاقات کے لیے دونوں شخصیات نے سفید رنگ کے کپڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ ’ارشد ندیم بھائی کو آج مولانا صاحب کے گھر پر عشائیے کی دعوت دی گئی، مولانا صاحب نے ارشد ندیم بھائی کو انعام سے بھی نوازا۔‘
اس سے قبل مولانا طارق جمیل کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر تہنیتی پیغام بھی شیئر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے لیے متعدد معروف شخصیات کی جانب سے بھاری بھرکم انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے قوم کے ہیرو کو کتنی رقم سے نوازا ہے، اس سے متعلق ان کے اکائونٹ پر تو معلومات شیئر نہیں کی گئیں تاہم ذرائع کے مطابق انہوں نے ارشد ندیم کو 5 لاکھ روپے کا انعام دیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر