فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوئی ہیں تو انہیں تحویل میں لیا گیا ہے

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) وفاقی مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہوئی ہیں تو انہیں تحویل میں لیا گیا ہے، پاک فوج میں احتساب کا عمل بہت سخت ہے، اگر کچھ ثابت ہوجائے تو پھر عہدہ جتنا مرضی بڑا ہو کاروائی ہوتی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کی گرفتاری کی خبر بہت بڑی خبر ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کی بڑی گرفتاری ہے، عام طور پر اس طرح کے واقعے کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے ۔
اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج میں احتساب کا عمل بہت سخت ہے، اگر کسی کے خلاف کوئی چیز ثابت ہوجائے تو پھراس کا عہدہ جتنا مرضی بڑا ہو کاروائی ہوتی ہے ۔ پاک فوج کی طرف سے یہ بہت سخت پیغام ہے۔ پاک فوج کیلئے بطور ادارہ اس کی عزت واحترام کیلئے یہ چیزسنگ میل ثابت ہوگی ۔

فیض حمید کو اگر فوجی تحویل میں لیا گیا ہے تو پھر کچھ چیزیں ثابت ہوئی ہوں گی، ایسے ہی ان کو فوجی تحویل میں رکھنا مقصد نہیں تھا۔

فوج میں کورٹ مارشل کا عمل ملٹری ضابطہ کار کے تحت آگے بڑھے گا۔ ٹاپ سٹی والے معاملہ پنجاب حکومت میں بھی سامنے آیا تھا،جس میں فیض حمید نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور ان سے منسلک لوگوں نے غلط استعمال کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنے میں معاہدے پر فیض حمید کے دستخط موجود ہیں، فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینیج کرکے بٹھایا گیا تھا، میں نے کہا تھا ایسی کوئی بات نہیں ، ان کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا، شاید معاملہ ٹاپ سٹی کا ہے تو اس پر ہی بات ہوگی۔
حکومت اس میں فریق نہیں بنے گی ، کیونکہ یہ فوج کا اپنا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتاہوں کہ ہمیں آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز تک ہی محدود رہنا چاہیئے، ان کیخلاف ٹاپ سٹی کی بے ضابطگیاں ثابت ہوئی ہیں تو ان کو تحویل میں لیا گیا ہے ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر