9 مئی واقعات میں قوی امکان ہے کہ عمران خان کا ٹرائل آرمی کورٹ میں ہوگا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینئر سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں قومی امکان ہے کہ عمران خان کا ٹرائل آرمی کورٹ میں ہوگا، وی لاگرز اور تجزیہ کار جو غلط کو درست کہتے تھے ان کا بھی احتساب ہونے جارہا ہے، ٹاپ سٹی کیس معمولی کیس ہے، اصل میں جس گینگ نے بغاوت کا پلان بنایا تھا اس کے خلاف کاروائی ہوگی ۔
سابق وفاقی وزیر ، سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کئی مہینے پہلے بتا دیا تھا کہ جو خاص ہے وہ پاکستان کی تباہی کی بڑی وجہ ہے، چاہے جمہوری ہو ، اسٹیبلشمنٹ کا یا آئین قانون کا نقصان ہو، یہ تو ہونا ہی تھا، یہ بہت زبردست فیصلہ ہوا ہے، جو جو لوگ اس پشت پناہی میں تھے، سمیت اس خاص فیض حمید کے جو پی ٹی آئی کو انتہاکی تباہی تک لے کر گئے ہیں، ان کے ساتھ مل کر ساری گیم کرتے رہے ہیں، جتنے بھی لوگ پشت پناہی میں ملوث ہیں ، یہ ابھی شروعات ہے، بڑے بڑے بت اور طرم خانوں نے گرنا ہے۔

جو آئین قانون کے ٹھیکیدار ہیں ان سب کی باری آنی ہے، فوج نے بڑا زبردست کام کیا، فوج نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کی شکل میں بڑی ایماندار قیادت ہے، جنہوں نے انصاف کے معاملے میں اپنے پرائے میں کوئی فرق نہیں رکھا، آئندہ دنوں اس میں ارشد شریف قتل کی چیزیں کھلتی نظر آئیں گی، پاکستان کیلئے یہ بہت خوش آئندہ ہے، دیرآئد درست آئد، جہاں تک فوج کا نقصان تو کیا ہے آج بھی کررہا ہے، ٹاپ سٹی والا کیس مزید کھلے گا تو اور لوگ بھی ملوث ہوں گے، یہ ابھی شروعات ہے، وہ جو پاکستان کے باپ بنے ہوئے ہیں وہ سمجھ لیں انڈیکیٹر آگیا ہے۔
سمجھ سمجھ کے سمجھ کو سمجھو، سمجھ سمجھ کے سمجھ کو سمجھنا بھی ایک سمجھ ہے، جو سمجھ سمجھ کے نہ سمجھا میری سمجھ میں وہ نہ سمجھ ہے۔ پی ٹی آئی کی 9مئی سے لے کر آج تک جو پشت پناہی کررہے ان کا بھی ٹائم آگیا ہے۔ پاکستان کی حالیہ تباہی 9مئی اورعمران خان سے لے کر فیض حمید تک جڑ تک پہنچ گئے ہیں، یہ بات صرف مالی کرپشن تک نہیں رہے گی، اس میں مداخلت، جمہوریت، سیاست کو نقصان ، پاکستان اور ادارے کو نقصان ، سب کا احتساب ہوگا۔
ہم نے اس وقت بھی کہا تھا، اور فیض حمید سے ٹکر لی تھی، ایک بڑا بت گرایا اور زبردست کام کیاہے، اب کوئی پاکستان کا باپ بننے کی کوشش نہیں کرے گا، جو بھی باپ بنے گا اس کا احتساب ہوگا، فیض حمید کے ساتھ اور لوگ بھی عبرت کا نشان بنیں گے۔ اس میں سیاسی لوگ بھی ہیں، فرشتے اور طرم خان بھی ہیں۔ پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ سمجھ لیں آج سے پاکستان کی ترقی اور آزادی کا سفر شروع ہوگیا ہے، سب اچھے بچے بن کر پاکستان کیلئے کام کریں گے۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر