سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے علی وزیر کے 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے انہیں مزید 5 روز کے لئے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ علی وزیر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ڈیوٹی ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد سہیل شیخ نے کی، جس میں علی وزیر کی جانب سے وکیل عطا اللہ کنڈی پیش ہوئے تاہم کیس کا تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے پولیس ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔ عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست کو مقرر کی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر