پاکستان کی نمائندگی کیلئے غیر ملکی آفرز ٹھکرائیں : ارشد ندیم کا انکشاف

لاہور (پی این آئی ) پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں متعدد ممالک کی جانب سے کھیلنے کی آفرز موصول ہوئی تھیں۔ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتا ہے۔ 27 سالہ کھلاڑی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے ایتھلیٹکس کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بات کی۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں صرف پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں، چاہے مجھے ابھی وہ کامیابی نہیں مل رہی جس کا میں خواہشمند ہوں لیکن پھر بھی میرا کھیل پاکستان کے لیے ہی ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے بہت سے ممالک کی جانب سے کھیلنے کی آفرز ہوئیں، امارات، برطانیہ، ترکیہ اور ازبکستان نے اپنی نمائندگی کرنے کی پیشکش کی لیکن میں نے انکار کر دیا۔ ارشد ندیم نے یہ بھی بتایا کہ میں اس وقت ازبکستان میں برانڈ ایمبیسڈر بھی ہوں لیکن پھر بھی میں نے وہاں سے موصول ہونے والی پیشکش قبول نہیں کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر