پی ٹی آئی دور میں 10 بلین ٹری منصوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام

پشاور (نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی دورمیں شروع ہونے والا 10 بلین ٹری منصوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت کہیں اہداف حاصل نہ ہوسکے۔ذرائع کے مطابق ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت درخت لگانے کا 63 فیصد ہدف حاصل کیا گیا، تمام صوبے بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت درخت لگانے کے اہداف حاصل نہ کیے جاسکے، 4 سال میں منصوبے کے تحت 2 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ درخت لگائے گئے۔ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت چارسال کیلئے 3 ارب 29 کروڑ 60 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ پروگرام کے اہداف سے ایک ارب 22 کروڑ 71 لاکھ درخت کم لگائے گئے، سندھ منصوبے کے مقررہ ہدف کے تحت 79 فیصد درخت لگانے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔پنجاب 71 فیصد کے ساتھ دوسرے اور خیبرپختونخوا 70 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، گلگت بلتستان نے 41 فیصد ہدف حاصل کیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت آزاد کشمیر نے درخت لگانے کا 29 اور بلوچستان نے 17 فیصد ہدف حاصل کیا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر