فائروال کی تنصیب میں اہم پیش رفت،ڈیجیٹل میڈیا ریگولیٹ کرنے کیلئے فریم ورک پر کام میں تیز ی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلیے فائروال کی تنصیب کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اوور دی ٹاپ سروسز ریگولیٹ کرنے کیلئے فریم ورک پرکام تیز کردیا۔ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے ۔ او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک،اتھارٹی سے منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کروایا جائے گا۔نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، اسکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو، وائبر سمیت مختلف فورمز کو لائسنس اور اتھرائزیشن لینا ہوگی، نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لِنکڈ اِن، آن لائن گیمنگ اور ای کامرس کو بھی ریگولیٹ کیا جائے گا۔میڈیا ڈیجیٹل سروسز کو بھی پی ٹی اے اور پیمرا مل کر ریگولیٹ کریں گے، کمیونیکیشن سروسز، ایپلی کیشن سروسز اور میڈیا سروسز کو الگ الگ کیٹیگری بنایا جائیگا، دستاویز کے مطابق کمیونیکیشن سروسزمیں واٹس ایپ، فیس بک میسنجر، ایمو ، اسکائپ، وائبرسمیت تمام کمیونیکیشن پلیٹ فارم شامل ہوں گے۔ایپلی کیشن سروسز میں فِیس بک، ایکس، ای سروسز، ای کامرس، گیمنگ اور لِنکڈ اِن جیسی سروسز شامل ہوں گی، نان براڈ کاسٹنگ سروسز میں یوٹیوب، نیٹ فلیکس، اسپاٹیفائی اور وی او ڈی جیسے فورمز شامل ہیں، براڈ کاسٹنگ سروس میں پاکستان میں چلنے والے چینلز کے سوشل میڈیا فورمز شامل ہیں۔تمام ریگولیشن فریم ورک پیکا ایکٹ 2016، پیمرا آرڈیننس 2002 اورپی ٹی اے ایکٹ 1996 کیتحت ترتیب دی جائیں گی، فریم ورک کے تحت تمام اسٹیک ہولڈرز اور کمپنیوں کو مقامی قوانین کے تحت کام کرنا ہوگا، فریم ورک منظوری کی صورت میں تمام پلیٹ فارمز کو 12ماہ کیاندراتھارٹی سے رجسٹریشن یا لائسنس لانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر