پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کیلئے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے ایکسچینج پروگرام کے تحت پولیس افسران کو تربیت کے لیے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کی وزارت داخلہ آمد ہوئی جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیر مقدم کیا۔ وفاقی وزیر سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ترکیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیکیورٹی، پولیس اور سول آرمڈ فورسز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی پولیس افسران کو تربیت کے لیے ترکیہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست سے ترکیہ کے شہریوں کو بغیر کسی فیس کے آن لائن ویزا کی سہولت میسر ہو گی، اس اقدام سے ترکیہ کے بہن بھائیوں کو پاکستان آنے میں بہت آسانی ہوگی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ حکومت کی دعوت پر اکتوبر میں ترکیہ کا دورہ کروں گا، دورے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے کے لیے نتیجہ خیز تجاویز پیش کریں گے۔ پاکستانی ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں جبکہ ترکیہ کے ساتھ دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تجارتی روابط ہیں، جن کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ملاقات میں ترکیہ میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ اس ضمن میں معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو ہم بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ رفعت مختار راجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر