اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں مریم نواز کا اقلیتوں کے دن پر پیغام

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اقلیتوں کے دن پر کہا ہے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں۔ اقلیتوں کے دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ منیارٹی سے تعلق رکھنے والے پنجاب کے ہر بھائی اور بہن کو سلام، قائد اعظم نے ہر شہری کو اپنی عبادت گاہ میں جانے کیلئے آزاد قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مساوات، رواداری اور برداشت جمہوریت کی بہترین تعریف ہے، پاکستان میں مذہب، ذات اور مسلک سے بالاتر ہر شہری برابر ہے، سب ایک ہی گلدستے کے خوش رنگ اور خوش نما پھول ہیں، پاکستان سب کا ہے اور سب کے لئے جنت ارضی کے مترادف ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ قائداعظم کے ویژن کے مطابق پنجاب میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادریوں کے تمام بھائی اور بہنوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی تقریر کے روڈ میپ میں اقلیتوں کو سر کا تاج قرار دیا، ایسٹر پر مریم آباد کے چرچ میں مسیحی برادری سے مل کر ایسٹر کا تہوار منایا گیا، پہلی مرتبہ ایسٹر پر 10ہزار مسیحی خاندانوں کو عیدی دی، وساکھی پر کرتارپور جا کر گندم کاٹی اور سنگت کا لنگر کھایا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دنیا بھر میں سکھ آنند کارج میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہونے کا اعزاز ہے، ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاز پر کام جاری ہے، جلد اسمبلی میں لائیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ اقلیتی برادری کیلئے پنجاب میں 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا گیا، اقلیتی نوجوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر