اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار لائق تحسین ہے، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کا پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں کردار لائق تحسین ہے،پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کر تا ہے،پارلیمان میں بھی اقلیتی برادری مناسب نمائندگی رکھتی ہے ، قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بین المذاھب ہم آہنگی ہے زریعے ملک میں امن و استحکام ، اتحاد اور پر امن بقائے باہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کو خصوصی اہمیت دی،قومی ثقافتی تنوع میں اقلیتی برادری گلدستے میں سجائے گئے پھولوں کی مانند ہیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا پارلیمان نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، انھیں قومی ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے موثر قانون سازی کی ہے ، اقلیتی برادری کو حقوق کی فراہمی کے لیے ایوان بالا نے موثر قانون سازی عمل میں لائی ہے قانون سازی کے عمل میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر