نامناسب ماحول، پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

پیرس (نیشنل ٹائمز) نامناسب ماحول پیدا کرنے کے باعث اولمپکس ویلیج سے نکالی گئیں پیراگوئے کی خاتون تیراک نے بڑا انکشاف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیراگوئے کی سوئمر لوانا الونسو کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام پر معروف برازیلی فٹبالر نیمار جونئیر نے انہیں پرائیوٹ میسج کرکے پیغام بھیجا تھا۔ پیراگوئین ریڈیو شو ایر ڈی ٹوڈوس سے بات کرتے ہوئے، 20 سالہ سوئمر نے دعوی کیا کہ برازیل کے سابق کپتان اور معروف فٹبالر فٹبالر نیمار جونئیر نے مجھے انسٹاگرام پر میسجز کیے، جو میں یہاں نہیں بتاسکتی۔ اولمپکس ویلیج سے نکالے جانے کے بعد لوانا الونسو نے کہا کہ میں نے ملک نہیں چھوڑا نہ مجھے نکالا گیا ہے، غلط معلومات پھیلانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ دوسری جانب نیمار جونئیر اِن دنوں اپنی چوٹ سے لڑرہے ہیں وہ انجری کے باعث کوپا امریکا ٹورنامنٹ میں بھی برزایل کی نمائندگی سے قاصر رہے تھے۔ اکتوبر میں ورلڈکپ کوالیفائر میں ایک حریف سے ٹکرانے کے بعد برازیل کی یوروگوئے سے 2-0 کی شکست کے دوران وہ روتے ہوئے اسٹریچر گئے تھے۔ واضح رہے کہ اولمپکس کمیٹی کا کہنا تھا کہ لوانا الونسو نے گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کی، اولمپئین مقابلے کے بعد گھومنے پھرنے کیلئے پیرس کے ڈزنی لینڈ چلی گئیں، جس کے باعث انہیں نکالا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر