پریکٹس کی آفر قبول، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (کل) لاہور پہنچے گی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی مینز کرکٹ ٹیم تبدیل شدہ پروگرام کے تحت اب (کل) منگل13اگست کو لاہور پہنچے گی۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آ ئی ہے جو راولپنڈی اور کراچی میں بالترتیب 21 سے 25 اگست اور 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، بنگلہ دیش ٹیم اب 13 اگست کو لاہور پہنچے گی۔ ٹیم 14 سے 16 اگست تک قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی اور 17 اگست کو اسلام آباد جائے گی اور 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کرے گی۔ڈھاکہ میں حالیہ واقعات کی وجہ سے بنگلہ دیش ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں لہذا پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پہلے بھیجنے کی دعوت دی تھی تاہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انہیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچوں سے قبل مناسب ٹریننگ کے مواقع میسر ہوں۔پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کے بارے میں نہیں ہے، یہ دوستی کے بارے میں بھی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش نے ہماری سپورٹ کی پیشکش قبول کی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ لاہور میں اضافی ٹریننگ سیشنز کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور چیلنجنگ حالات میں آئی سی سی ممبران کی حمایت اور مدد کرنے کے پی سی بی کے فلسفے کے مطابق، کھیل کے فروغ، ترقی اور عالمگیریت میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے ہم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو یہ پیشکش کی۔ ہمیں خوشی ہے کہ بی سی بی نے ہماری پیشکش کو قبول کر لیا ہے اور 13 اگست کو لاہور میں بنگلہ دیش مینز کرکٹ ٹیم کا روایتی مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کرنے کے ہم منتظر ہیں۔ اس سے وہ اسلام آباد جانے سے پہلے لاہور میں تین دن کی اضافی پریکٹس کر سکیں گے ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہماری ٹیم کو اضافی ٹریننگ کا موقع فراہم کیا ہے۔اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو موسمی حالات سے ہم آہنگ میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی بہتر تیاری میں بھی مدد ملے گی۔2020 کے بعد یہ بنگلہ دیش کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا جب اس نے لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ بنگلہ دیش نے لاہور میں اے سی سی ایشیا کپ 2023 کے دو میچ افغانستان اور پاکستان کے خلاف بھی کھیلے۔ بنگلہ دیش ان سات ٹیموں میں سے ایک ہے جو اگلے سال پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کریں گی۔ دیگر چھ ٹیمیں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر