جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان اور وزیرتعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی پاکستان کو چلانے اور استحکام کی 75 سال سے ذمہ داری لیا ہوا ہے، پاکستان کے بجٹ کا 75 فیصد کراچی دیتا ہے۔اپنے قافلے لٹا کر آنے والوں نے اس شہر اور ملک کو آباد کیا، کراچی چلتا ہے تو ملک پلتا ہے، کراچی کے ٹیکس سے اسلام آباد بھی آباد ہے، دین کے نام پر بنائے گئے ملک کو چلانے اور استحکام کے لیے کراچی کھڑا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو منڈی بنادیا گیا، اس ملک میں جو پنپتے ہیں وہ پلٹ کر دیکھتے ہیں، ایم کیوایم آج درخت لگا رہے تو کل کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کو بھی ریاست کے اندر ریاست سمجھ لیا جائے۔

سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ عمران خان کو کسی سے مذاکرات قابل قبول نہیں نہیں، ملک کے مسائل کا حل مذاکرات ہیں، تمام آئی پی پیز کو مبارک ہو جماعت اسلامی کا دھرنا کامیاب ہوگیا اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی سیاسی جماعتیں سیاست دانوں کی ضرورت ہوسکتی ہیں، ملک کی نہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کی افواہوں پر ہم یقین نہیں رکھتے، گورنر سندھ ایم کیو ایم کا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر