عمران خان نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا، شیر افضل مروت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایسا فیصلہ کیا جس کے بعد میں پارٹی میں نہ رہا تو اسمبلی کی نشست چھوڑ کر گوشہ نشینی اختیار کر لوں گا اور پاکستان سے چلا جاؤں گا، بہت جلد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے اور انہیں حتمی فیصلے کا بھی انتظار ہے۔
ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماءنے مزید کہا کہ میں کسی پارٹی ممبر کے خلاف کوئی بات نہیں کرنا چاہتا میں نے کبھی پارٹی میں فارورڈ بلاک کی بات نہیں کی تھی۔ہاں مگر بسا اوقات ذاتی رائے کا اظہار ضرور کرتا تھا جسے پارٹی پالیسی بنا کر پیش کیا جاتا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کیلئے خدمات میری مجبوری نہیں تھی بلکہ میں نے ہمیشہ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بالادستی کی جدوجہد کی ہے کیونکہ ملک کے تمام مسائل کا حل آئین کی حکمرانی میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس عمران خان کو میں جانتا ہوں وہ کبھی معافی نہیں مانگے گا۔ بانی پی ٹی آئی نے تو بلکہ چارج شیٹ پیش کی ہے کہ اگر 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کا کوئی شخص ملوث نکلا تو نہ صرف اس کو پارٹی سے نکالا جائے گا بلکہ اس کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔ شیر افضل مروت نے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ میں نے کبھی پارٹی میں کسی سے مدد نہیں مانگی یہ تو ان کی صوابدید ہے جن رہنماؤں کے ساتھ میں نے مل کر کام کیا ہے۔
میں اب بھی پی ٹی آئی میں ہوں، عمران خان کے ساتھ تھا، ہوں اور رہوں گا، میں دھوکا اور دغا نہیں دے سکتا۔سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار سے متعلق اپنے بیان پر شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ بھی ان کی ذاتی رائے تھی بعد میں چند پارٹی رہنماؤں نے یہ بات بھی کہی کہ اگر میں سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار سے متعلق بیان نہ دیتا تو عمران خان جیل سے رہا ہو جاتے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر