الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر ن لیگ سے بڑی مجرم پیپلزپارٹی ہے

لاہور ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم پر ن لیگ سے بڑی مجرم پیپلزپارٹی ہے،ن لیگ نے کبھی جمہوریت یا بھٹو کا فلسفہ نہیں بیچا، پیپلزپارٹی ہمیشہ کہتی ہم جمہوریت اور آئین پر چلنے والے ہیں، لیکن پیپلزپارٹی ہائبرڈ رجیم کا حصہ بھی ہے اور سپورٹ بھی کرتی ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ8 فروری کو ملکی تاریخ کا متناز ع ترین الیکشن ہوا، حکومت کھلم کھلا توہین عدالت کررہی ہے۔ پارلیمنٹ کا کام ملکی او ر عوامی مفاد کیلئے قانون سازی کرنا ہوتا ہے، نہ کہ کوئی سیاسی جماعت کو سیاسی مفاد کیلئے قانون سازی کرنی چاہیے، چاہے وہ تحریک انصاف ہو، ن لیگ ہو یا پھر پیپلزپارٹی ہو۔

اس میں ن لیگ سے بڑی مجرم پیپلزپارٹی ہے۔ ن لیگ نے کبھی نہیں کہا کہ ہم جمہوری ہیں، کبھی بھٹو کا فلسفہ نہیں بیچا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کہا ہم جمہوری ہیں، آئین پر چلنے والے ہیں، ہم نے بڑی ماریں کھائی ہیں، ضیاء الحق کے دور میں کوڑے کھائے، جنہو ں نے بھی کوڑے ماریں کھائیں، آصف زرداری نے ان کو چن چن کو پیپلزپارٹی سے نکال باہر کردیا ہے، لیکن آج پیپلزپارٹی ہائبرڈ رجیم کا ایسا حصہ ہے کہ حکومت میں نہ بیٹھ کر سپورٹ کررہی ہے، حکومتی بنچز پر ہیں، الزام بھی نہیں لے رہے، آئینی عہدے بھی سارے لے لئے ہیں، سیم پیج پر زیادہ زور تک دیا جاتا جب کتاب آخر صفحات نزدیک ہوں، شہبازشریف کو بطور وزیراعظم جچتا نہیں کہ اپنے ماتحت افسر کو کہے ہم ایک پیج پر ہیں ۔
آرمی چیف کا عزت اور ذمہ داری والا عہدہ ہے پوری قوم کو اس عزت دیتی ہے۔ اب یہ کہنا کہ مجھے ان کی سپورٹ حاصل ہے۔ان کا ملکی غیرملکی سکیورٹی کا کام ہے، دفاع کا ان کا کام ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی آرمی چیف کو وزیراعظم کو ترقیاتی کاموں سے روکے گا۔مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زین قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے جو بات مفاہمت اور سیاسی قوتوں کو اکٹھے بیٹھنے کیلئے کی ہے، اس کی ہم تعریف کرتے ہیں، لیکن ہم نے شروع دن سے یہ بات کی تھی کہ اگر آپ چاہتے ہیں پی ٹی آئی سیاست میں آپ لوگوں کے ساتھ بیٹھے تو تین مطالبات کئے تھے، بلاول بھٹو بھی اس حکومت کا حصہ ہیں، ہم نے کہا تھا 8فروری کے الیکشن پر کمیشن بنا دیں، 1970سے لے کر آج تک کسی بھی الیکشن کو کسی نے مانا نہیں ہے، بلاول بھٹو نے شفاف الیکشن کیلئے کیا کردارادا کیا ہے؟پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کنفیوژن کا شکار ہیں کہ حکومت میں رہیں یا حکومت سے باہر، جہاں مفاد نظر آتا حکومت کے اندر ہوجاتے جہاں بہتر نہیں لگتا وہاں باہر ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر