ایم ٹیگ کی سہولت 15 اگست تک ملک بھر میں فری دستیاب ہوگی، این ایچ اے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایم ٹیگ کی سہولت 15اگست تک ملک بھر میں شہریوں کے لیے بغیر کسی قیمت کے دستیاب ہوگی، مستقبل قریب میں صرف ایم ٹیگزسے لیس گاڑیوں کو ہی موٹر ویز پر چلنے کی اجازت ہوگی۔ این ایچ اے نے عوام کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی ہے اور درخواست کی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے ایم ٹیگزمفت حاصل کریں۔ نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں 16اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے (ایم 11)کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہوں گے۔ بتدریج، کسی بھی موٹر ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگزلازمی ہو جائے گا، این ایچ اے کے مطابق ایم ٹیگ سسٹم نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ مسافروں کے اخراجات کو بھی کم کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عوامی رقوم کو شفاف ڈیجیٹل لین دین کے ذریعے ہینڈل کیا جائے۔ رسائی میں آسانی پیدا کرنے کے لیے، این ایچ اے نے ایم ٹیگزکو ری چارج کرنے کے لیے متعدد اختیارات قائم کیے ہیں، جن میں کسٹمر کیئر سروسز، ڈرائیو تھرو بوتھ، اور سروس ایریاز شامل ہیں، جہاں کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، ایزی پیسہ، اور جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کی جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر