مولانا فضل الرحمان کا امام مسجد نبوی ڈاکٹرصلاح بن محمد کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امام مسجد نبوی ڈاکٹرصلاح بن محمد کے اعزاز میں جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر عشائیہ دیا ،عشائیے میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سمیت وفد امام مسجد نبوی کے ہمراہ موجودتھا ، عشائیے سے پہلے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہی نماز مغرب ادا کی گئی ۔مسجد نبوی کے امام نے کہا یہاں آکر اندازہ ہوا پاکستانی کس قدرسعودی عرب سے محبت کرتے ہیں، میں تو کہتا ہوں پاکستان سعودی عرب اور سعودی عرب پاکستان ہے۔عشائیے میں شرکت پر میزبان مولانا فضل الرحمان نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ، کہا ہمارے گھر کوعزت بخشی گئی ، مولانا فضل الرحمان نے کہا جے یوآئی فرقہ واریت، انتہا پسندی کیخلاف اور اعتدال کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سب سے پرانی مذہبی اور پارلیمانی جماعت ہے، امیر جے یو آئی نے کہا مملکت سعودی عرب سیامت مسلمہ کے مسائل کے حل کی امید رکھتے ہیں ، عشایئے میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور دیگر بھی شریک ہوئے ۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر