190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 گواہ غیر ضروری قرار

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 14 گواہ غیر ضروری قرار دے دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، سماعت کے دوران نیب نے بقیہ 14 گواہان غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ترک کر دیئے، 35 گواہوں پر جرح مکمل ہونے اور 14 گواہ ترک کرنے کے بعد استغاثہ کا ٹرائل مکمل ہوجائے گا، جرح مکمل ہونے پر ملزمان کو اپنی صفائی گواہ اور ثبوت لانے کا موقع دیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، سماعت کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے نیب تفتیشی افیسر پر جزوی جرح کی، سماعت میں بشریٰ بی بی کی درخواست بریت دائر کی گئی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردیئے، عدالت نے وکلا صفائی کی جانب سے 14 گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر موثر قرار دیدی، ریفرنس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

دی نیوز میں صحافی انصار عباسی نے رپورٹ کیا کہ نیب ذرائع کا کہنا ہے انہیں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر حالیہ چھاپے کے دوران مختلف کیسز کے حوالے سے اہم شواہد ملے جن میں 190 ملین پاؤنڈز کے این سی اے سیٹلمنٹ سکینڈل سے متعلق ثبوت بھی شامل ہیں، چھاپے کے دوران جو شواہد اکٹھے ہوئے وہ بے حد اہم ہیں، ان کا تعلق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے جڑے معاملے سمیت مختلف کیسز سے ہے، اس وقت بحریہ ٹاؤن کے دفاتر سے جمع ہونے والے شواہد کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چھاپوں کے دوران ملنے والی دستاویزات کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کا عمل جا ری ہے اس دوران بعض افراد کے خلاف مختلف مقدمات میں ان شواہد کی مطابقت کو دیکھا جا رہا ہے، تاہم القادر ٹرسٹ کیس میں ان شواہد کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا کیوں کہ عمران خان، بشریٰ بی بی و دیگر کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس میں احتساب عدالت میں پہلے سے پیش کردہ ثبوتوں سے کافی مطمئن ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر