توہین الیکشن کمیشن کیس، آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کہاکہ آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی ، ہم معافی تلافی والے لوگ ہیں، میں ایک اور تحریری معذرت نامہ دینا چاہتا ہوں۔الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
ممبر کمیشن نے کہا کہ آپ نے بھی نہیں سوچا تھا آگے کیا ہو گا۔ آپ معافی نامہ دے دیں۔فواد چودھری نے کہا کہ آپ کی پوسٹ پر یہ سب چلتا ہے۔ کیپٹن صفدر نے کیا کیا نہیں کہا، میں نہیں کہتا کہ اسے بھی نوٹس دیں۔ آپ کا دل ہم پر زیادہ آتا ہے، آپ تگڑے ایکشن لیں ساکھ واپس آئے گی۔

آپ پی ٹی آئی کو 41 سیٹیں دے دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ نشستیں پی ٹی آئی کی بنیں گی تو ضرور دیں گے، چارج فریم کیلئے کیس رکھتے ہیں، آپ جواب جمع کرا دیجیے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ چارج فریم اچھی خبر نہیں بنتی آپ مزید کارروائی تک کیس ملتوی کر دیں۔ممبر کمیشن نے کہا کہ سیاستدان کا کام گالی دینا تھوڑی ہوتا ہے۔ آپ لوگوں کو دیکھ کر بہت آگے بڑھ جاتے ہیں آپ اس وقت سخت جذباتی تھے۔سماعت کے دوران وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل شعیب شاہین ہائی کورٹ میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 2 آرڈر کئے۔
دونوں اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج ہوئے۔وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی دے رہا ہوں۔ الیکشن کمیشن نے چارج فریم کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اسے معطل کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کے کیس میں ایک کیس کا فیصلہ دوسرے پر بھی لاگو ہو گا۔ عمران خان کے کیس پر بھی چارج فریم کو ریویو کریں۔وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہائی کورٹ آرڈر چارج فریم سے متعلق ہے۔تسلی سے پڑھ لیں۔ ہائی کورٹ آرڈر جیل ٹرائل اور چارج فریم معطل کرنے سے متعلق ہے۔بعدازاں الیکشن کمیشن نے فواد چودھری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر و الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر