پارلیمنٹ میں جو بل پاس ہوا ہے، موجودہ چیف جسٹس مداخلت سے گریز کریں گے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں جو بل پاس ہوا ہے، موجودہ چیف جسٹس مداخلت سے گریز کریں گے، خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ سیاسی ہوگیا ہے اور آئین قانون سے نکل چکا ہے، یہ معاملہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیا ن چلتا رہے گا، کوئی حل نہیں نکلے گا، بل کی منظوری سے الیکشن کمیشن کو تقویت مل گئی ہے۔
انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا بلکہ فیصلہ دے دیا کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں سے متعلق اپنا لائحہ عمل تیار کرے، سب سے بڑی بات یہ ہوئی جو میڈیا نے نظر انداز کردی، الیکشن کمیشن نے ایک نیا نقطہ سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے کہ ہمارا الیکشن ایکٹ 208کے تحت پی ٹی آئی نے چونکہ انتخابات نہیں کرائے، لہذا ہمارے ریکارڈ میں پی ٹی آئی کا کوئی ڈھانچہ ہی موجود نہیں ہے، پی ٹی آئی کا نہ کوئی سیکرٹری جنرل ہے اور نہ ہی کوئی چیئرمین ہے۔

سپریم کورٹ وضاحت پیش کرے کہ اس صورتحال میں جب کاغذات نامزدگی پیش ہوں گے تو دستخط کون کرے گا؟ کیونکہ نہ سیکرٹری جنرل کرسکتا ہے اور نہ ہی چیئرمین کرسکتا ہے؟ قانون کی نظرپی ٹی آئی کا سیکرٹر ی جنرل اور چیئرمین نہیں ہے۔ یہ معاملہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے درمیا ن چلتا رہے گا اس کا کوئی حل نہیں نکلے گا۔ لیکن آج پارلیمنٹ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ منظور ہوا ہے، اب تو پارلیمنٹ کی بالادستی برقرار رہے گی، سپریم کورٹ پاکستان کوئی کاروائی نہیں کرے گی، جس طرح عمر عطا بندیال کے وقت میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا تھا تو پارلیمنٹ نے اس کو مسترد کردیا تھا، اس پر پھر عمر عطا بندیال بھی خاموش ہوگئے تھے، موجودہ حالات میں نظر آرہا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کا معاملہ سیاسی ہوگیا ہے، آئین قانون سے نکل چکا ہے۔
پارلیمنٹ میں جو بل پاس ہوا ہے، موجودہ چیف جسٹس مداخلت سے گریز کریں گے، وہ پہلے بھی فیصلہ دے چکے ہیں کہ پارلیمنٹ بالادست ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایکشن ایکٹ 104کے تحت جو فیصلہ دیا تھا، وہ برقرار رہے گا، الیکشن کمیشن نے اپنی حاکمیت تسلیم کروا لی ہے، آج الیکشن کمیشن کو مزید طاقت ملی ہے کہ الیکشن ایکٹ منظور ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر