سابق وزیر اعظم کو جیل میں میسر اور غیر میسر سہولیات کی پچھلے دو ہفتوں کی رپورٹ طلب

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل رولز کے مطابق سہولیات دینے کی درخواست پو سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل حکام سے پہلے پوچھ لیتے ہیں، وہ زیادہ متعلقہ ہیں، جیل حکام بتائیں کہ زمینی حقیقت کیا ہے اور کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ اس پر وکیل اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران خان کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی، جج نے کہا کہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے ان کے پاس فریج کی سہولت نہیں ہے، کھانا خراب ہو جاتا ہے، اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ جواب آنے دیں، میں اِس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا؟ بعد ازاں عدالت نے سابق وزیر اعظم کو جیل میں میسر اور غیر میسر سہولیات کی پچھلے دو ہفتوں کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے رپورٹ کی کاپی درخواست گزار کے وکلا کو دینے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر