بلوچ یکجہتی کمیٹی کا معاہدے کے باوجود دھرنا، پٹرول کی قلت، موبائل سروس متاثر

گوادر (نیشنل ٹائمز) حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدے کے باوجود بلوچستان کے مختلف شہروں میں دھرنے بدستور جاری ہیں، گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا میرین ڈرائیو پر جاری ہے۔ دھرنے کے باعث اہم شاہراہوں سے رکاوٹیں بھی نہیں ہٹائی گئیں جبکہ راستے بند ہونے کے باعث کوئٹہ شہر میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی اور علاقے میں پی ٹی سی ایل، موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوگئیں۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حکومت نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے گرفتار کارکنان کو بھی رہا کردیا ہے، ایف آئی آربھی ختم کردی گئی ہیں، بلوچ یکجہتی کمیٹی معاہدے کے مطابق شاہراہوں سے رکاوٹیں ہٹائے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ دھرنے کو پر امن طور پر ختم کرانا چاہتے ہیں، حکومت نے وہ مطالبات بھی تسلیم کیے جو ماننے والے نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان تحریری معاہدہ ہونے کے باوجود دھرنا ختم نہیں کیا گیا، بلوچستان اور گوادر کے عوام سے اپیل ہے کہ صوبے کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر