صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے، عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بیرسٹر سیف

پشاور (نیشنل ٹائمز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی کا جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ہے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کئے ہیں، جلسے نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے،لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے جعلی حکومت کو آخری وارننگ دی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت سوچ لے یہ مجمع اسلام آباد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا، صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کے ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی، شریف خاندان ایک بار پھر لندن بھاگنے کی تیاری کر لے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر