بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کے بعد تعصب کی سیاست نہیں کریں گے، اپوزیشن اتحاد

صوابی (نیشنل ٹائمز)اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے نکلنے کے بعد تعصب کی سیاست نہیں کریں گے ، فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا چاہتے ہیں۔صوابی میں تحریک تحفظ پاکستان کے جلسے سے خطاب میں محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی یہ بات درست ہے کہ ہمیں حقیقی آزادی چاہیے، پاکستان ہمارا ملک ہے، پختون، بلوچ ، سرائیکی اس قوم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں کہ تمام صوبوں کے عوام ان پر اعتماد کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پیغام دینا ہے کہ پختونخوا کے عوام آپ کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی میرا یار ہے، جیل سے نکلے گا تو تعصب کی سیاست نہیں کرے گا۔ پاکستان ہمارا ملک ہے اور اور تا قیامت آباد رہے گا۔ جلسے سے خطاب میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ پنجاب والوحتجاج کیلئے تیار ہوجائو، صوبے بھر میں مظاہروں کی قیادت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے پارٹی رہنما بے گناہ جیلیں کاٹ رہے ہیں، تکالیف برداشت کرنے والے رہنماں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، پنجاب اور خیبرپختونخوا والوں کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 53 ایف آئی آرز ہیں، اگر میں گرفتار ہو گیا تو اپنے لیڈر کیلئے برداشت کروں گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی چیئرمین کا جیل میں ایک سال ہو گیا، آج ان کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی 200 کیسز بھگت چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہے، ہم لڑائی نہیں چاہتے ، ہم جنگ نہیں چاہتے، ملک میں دو قانون نہیں چل سکتے، یہی رویہ رہا تو قوم تصادم کی طرف جائے گی ، فائدہ اٹھانے والے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے لڑانا چاہتے ہیں، آرٹیکل 6 لگانا ہے تو چوروں پر لگا، بانی پی ٹی آئی جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دبا ڈالنے کیلیے بشری بی بی پر کیسز بنائے گئے، بانی پی ٹی آئی جلد آپ لوگوں کے ساتھ ہوں گے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن فوج اور تحریک انصاف میں دراڑ ڈال رہی ہے، ہم نے مسلم لیگ ن کی اس سازش کو ناکام بنانا ہے۔انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب بانی پی ٹی آئی کی کال آئے گی سب نے لبیک کہنا ہے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ جلسہ تاریخ بھی ہے اور انقلاب بھی ہے، ہم اس ملک کو آئین کے مطابق چلائیں گے، پاکستان میں تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان میں لوگوں کے حقوق کو دبایا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کی ہماری حکومت کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے، علی امین گنڈا پور تگڑا ہے مقابلہ کرے گا، اس موقع پر تقریر کے دوران اسد قیصر کی طبیعت خراب ہو گئی۔رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو انصاف دیا جائے، ایک سال ہوگیا کیا بانی پی ٹی آئی یا ہمارا ورکر ٹوٹا؟ مان لو تم ہار گئے ہو۔علی محمد خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک مسائل حل نہیں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی ملنگ ہے جا کر معافی مانگ لو، پریس کانفرنسیں کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر