لندن (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت جانے والی نہیں،وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے سب جماعتیں آگے بڑھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں ۔وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان ہائی کمیشن لندن آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانے والی نہیں،وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے ، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ڈیل کا معاملہ زیر غور نہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر بیٹھنا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لئے سب جماعتیں آگے بڑھ کر مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھائیں، بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کر رہی ہے کہ بجلی کے بلوں پر کمی لائی جائے۔ انہوںنے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ آئی پی پیز کو دینے والے پیسوں سے جان چھڑائیں، 2018 میں ایک نیا پراجیکٹ لانچ کرکے ترقی کا پہیہ روکا گیا، بارہ بارہ سال سے فیڈریشن میں بیٹھے لوگوں کی کارکردگی صفر ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا تیس مار خان ہے، میٹنگ میں کچھ اور موقف رکھتا ہے اور پبلک میں کچھ اور، جن معاملات میں کے پی حکومت کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے وہ ہو رہا ہے۔
حکومت جانے والی نہیں، وفاقی اور پنجاب کی حکومت کو نوازشریف کی رہنمائی حاصل ہے، رانا ثنا اللہ



