بیرسٹر گوہر نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اپنی نشست سے استعفیٰ دینے سے روک دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اپنی نشست سے استعفیٰ دینے سے روک دیا ہے یہ قدم ایوان زیریں میں اپنے قانون سازوں کی تعداد کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک انصاف کی کوشش ہے کیونکہ مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے اراکین کی تعداد اہم ہوگی.
نجی ٹی وی نے تحریک انصا ف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شیر افضل مروت نے اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے اور آزاد امیدوار کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے کی پیشکش کی تھی تاہم گوہر علی خان نے کہا کہ وہ استعفیٰ قبول کرنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کریں گے.

جمعہ کے روزپارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر شیر افضل مروت کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا تاہم پارٹی چیئرمین نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیاتھا جبکہ فردوس نقوی نے بعد میں واضح کیا کہ نوٹیفکیشن حقیقی تھا اور یہ عمران خان کی منظوری سے جاری کیا گیا.

رپورٹ میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے شیر افضل مروت کو نکالنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب سے اس بارے میںجواب طلب کیا بتایا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی، عاطف خان، داؤد کاکڑ اور رؤف حسن پر مشتمل چار رکنی کمیٹی افضل مروت کے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہی ہے رؤف حسن کی گزشتہ ماہ گرفتاری کے بعد دیگر تین ارکان نے تفتیش جاری رکھی.
کمیٹی نے سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز پر شیر افضل مروت کے تازہ ترین بیانات کی روشنی میں شو کاز نوٹس جاری کیے شیر افضل مروت نے پارٹی سے نکالے جانے کی اطلاع کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کیا اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے مستعفی ہونے کی پیشکش کی لیکن انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف قومی اسمبلی میں ایک بھی رکن کھونے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ انہیں مخصوص نشستوں کی نامزدگی کے لیے شمار کیا جائے گا.
دوسری جانب پارٹی کے راہنما ایڈووکیٹ شعیب شاہین نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شیر افضل مروت کے دوبارہ پارٹی میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ ان کی برطرفی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملنے کی کوشش کی اطلاعات ہیں .



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر