تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رحیم یار خان سے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے، ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، ترجمان قومی اسمبلی نے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو بھی اس سے آگاہ کردیا، رکن قومی اسمبلی کی وفات کے باعث آج ایوان زیریں کا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہو جائے گا جب کہ متوفی ایم این اے کی میت اسلام آباد سے رحیم یار خان منقتل کی جائے گی جہاں ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقہ میں ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی رکن قومی اسمبلی کے انتقال کی تصدیق کی گئی، اس حوالے سے جاری بیان میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ رحیم یار خان این اے 171 سے تحریک انصاف کے ایم این اے ایڈوکیٹ ممتاز مصطفیٰ رضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر