انوکھا لاڈلہ نہ جیولری واپس کرتا ہے اور نہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگتا ہے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرا ت کی پیشکش سے پہلے 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ تحائف واپس کریں، دوسروں کے اے سی اتارنے والا آج خود جیل میں فریج مانگ رہا ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ انوکھا لاڈلہ نہ جیولری واپس کرتا ہے اور نہ 9 مئی واقعات پر معافی مانگتا ہے، مذاکرا ت کی پیشکش سے پہلے آپ 190 ملین پاؤنڈ واپس کریں، مذاکرا ت کی پیشکش سے پہلے توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں، انوکھے لاڈلے کی کرپشن کی کہانیاں آج ہر شہری کی زبان پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے دوسروں کے اے سی اتارنے کی بات کرتا تھا اب خود جیل میں فریج مانگ رہا ہے، جو شخص اپنے مخلص کارکنوں کا نہ ہوسکا وہ کسی اور کا کیا بنے گا؟ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے ووٹ کو عزت ملی آئینی طریقے سے نااہل کو گھر بھیجا گیا تھا۔

پی ٹی آئی نے اپنے ووٹ کو عزت دی ہوتی تو آج سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے۔ ووٹ کو عزت دینے والے ہوتے تو پارٹی میں انتخابات کراتے۔

جن کے ووٹوں کو کوئی اور پورے کرتا رہاوہ ہمیں ووٹ کی عزت کا لیکچر نہ دیں۔ یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا کہ اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جو 4 حلقے کھلنے سے ختم ہوجائے گی، مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا، سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے۔
محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کریں گے۔ سب سے بڑا یو ٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔ عمران خان نے اپنی جماعت کی حکومت خیبر پختونخوا میں شامل اراکین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے محکموں میں بد عنوانی اور گورننس کے معاملات پر ان کا محاسبہ کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر