شعیب شاہین اور نعیم حیدر پنجوتھا نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات شعیب شاہین اور رہنماء پی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھا نے بھی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی تصدیق کر دی،اس حوالے سے شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر پارٹی سے نکالاگیا ہے ۔اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے بھی شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن بالکل درست ہے۔جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنماءبیرسٹر گوہر نے کہاتھا کہ شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت منسوخی کاعلم نہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا اور عمران خان کے سامنے ساری صورتحال رکھوں گا۔بیرسٹر گوہر علی نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں معلوم اس وقت کون ہدایات جاری کر رہا ہے اور کون فیصلے لے رہا ہے۔

میرے علم میں یہ بات نہیں لائی گئی کہ بانی پی ٹی آئی نے اس قسم کی کوئی ہدایات جاری کی ہیں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے سینئر نائب صدرشیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرتے ہوئے ان سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری فردوس شمیم نقوی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنگین خلاف ورزیوں پر شیر افضل مروت کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رکنیت ختم کرنےکا یہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی نے آفیشل اکاو¿نٹ سے بھی شیئر کیا جبکہ کور کمیٹی ممبران نے بھی شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی کی تصدیق کی تھی۔ کور کمیٹی اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ شیر افضل مروت کو نکالا جائے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹس پیریڈ کے دوران انضباطی کمیٹی نے محسوس کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ضوابط کا کوئی خیال نہیں ہے۔ شیرافضل مروت خود کو پارٹی قوانین سے بالاتر سمجھتے ہیں۔جس سے پارٹی کی تصویر اور پارٹی کا بیانیہ بری طرح مسخ ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر