بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے آنا چاہتا ہے تو آئے ورنہ ہمیں تو فرق نہیں پڑتا : ثقلین مشتاق

لاہور (نیشنل ٹائمز) قومی ٹیم کے سابق سپنر و بالنگ کوچ ثقلین مشتاق نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے بھارت کی ممکنہ دستبرداری کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بھارتی ٹیم اگر ایونٹ کھیلنے پاکستان آنا چاہتی ہے تو خوشی سے آئے اور نہیں آنا چاہتی تو ہمیں فرق نہیں پڑتا، اتنا شور شرابا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹورنامںٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ہے تو انہیں معاملہ دیکھنے دیں۔ چیمپئنز ٹرافی فروری، مارچ 2025ء میں پاکستان میں منعقد ہونا ہے تاہم شیڈول سمیت ٹیمیں تاحال موضوع بحث بنی ہوئی ہیں جبکہ بھارتی بورڈ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروانے کا خواہاں ہے، اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ضد پر قائم ہے ایونٹ پورا پاکستان میں ہوگا، بھارتی ٹیم کو لانے کا کام آئی سی سی کا ہے ہمارا نہیں۔

ٹورنامنٹ کے ممکنہ ابتدائی شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جو کہ 9 مارچ کو لاہور میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس کے کئی میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ دنوں ایونٹ کیلئے 7 کروڑ ڈالر کا بجٹ منظور کرلیا ہے، منظور شدہ بجٹ کے ساتھ اضافی اخراجات کیلئے 45 لاکھ ڈالرز مختص کیے گئے ہیں جس نے کئی شکوک و شبہات پیدا کیے۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کی صورت میں بیک اپ فنڈز رکھے گئے ہیں تاکہ کچھ میچز پاکستان سے باہر کروائے جاسکیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر