لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،ذرائع محکمہ داخلہ کا بتانا ہے کہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنمائوں اور ورکرز کی رہائی کا فیصلہ وفاقی حکومت کی سفارش پرکیاگیا۔،ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق جماعت اسلامی کے گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی بلوں میں ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی نے 26تاریخ سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر میں جماعت اسلامی کیکارکنوں اور رہنماوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور پھر مذاکرات میں کارکنوں کی رہائی کا فیصلہ ہوا تھا۔دوسری جانب جماعت اسلامی کا دھرنا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں تاحال جاری ہے۔
حکومت پنجاب کاجماعت اسلامی کے گرفتا ر رہنمائوں اور کارکنوں کو رہا کرنیکا فیصلہ



