ٹانک ،ججز کے قافلے پردہشتگردوں کی فائرنگ، 2پولیس اہلکار شہید

ٹانک (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ججزسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کے حملے میں 2اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان ہے۔رپورٹس کے مطابق ججز کے قافلے پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمد شامل ہیں ، دہشت گردوں کے حملے میں ججز محفوظ رہے، حملہ ڈیرہ اسمعیل خان روڈ پر بھگوال کے قریب کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں ججز کے سکواڈ پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ، انہوں نے فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبلز عبداللہ اور عبدالصمد نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، شہید کانسٹیبلز نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ شہدا کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر