ملک میں ایک ماہ کے دوران بارشوں سے 96 افراد جاں بحق ہوئے ،این ڈی ایم اے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق رپورٹ آگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں یکم جولائی سے یکم اگست تک 96 افراد جان کی بازی ہار گئے ، پنجاب میں سب سے زیادہ 39 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں سے 22، خیبرپختونخوا میں 34 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3،کشمیر میں 3، گلگت بلتستان میں ایک شخص جان بحق ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران 214 افراد زخمی ہوئے، بارشوں کے باعث 525 گھروں کو. نقصان پہنچا، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصانات کچی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ہوا ، چھتیں گرنے سے 46 فیصد جبکہ بجلی گرنے سے 31 فیصد افرادجاں بحق ہوئے ۔ این ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر