وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں بجلی بنانے، تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان

کراچی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں بجلی بنانے اور تقسیم کرنے والی کمپنی بنانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ توانائی بحران کا مسئلہ حل کرسکتا ہے، آج صوبہ سندھ تھر کے کوئلے سے سب سے سستی بجلی بنارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 70فیصد گیس بھی سندھ ہی پیدا کر رہا ہے، مشکل وقت میں سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعلی سندھ ہمیشہ مائی کراچی تقریب میں شرکت کی ہے، یہ نمائش صوبائی دارالحکومت کی اہم ترین تقریبات میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد 2004 میں مرحوم سراج قاسم تیلی نے رکھی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب اورسب سے زیادہ آمدنی پیدا کرنے والا شہر ہے، کراچی میں 80 کی دہائی میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا چھٹا خطرناک ترین شہر قرار دیا گیا تھا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ حکومت سندھ نے کراچی میں امن قائم کیا، سندھ حکومت نے کراچی کی رونقیں بحال کی ہیں۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں مسائل ہیں لیکن ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے، ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے، شہر سے دیگر جرائم کا بھی مکمل خاتمہ کریں گے، کراچی میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر