خیبرپختونخوا، مالی مشکلات کے باوجود وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

پشاور (نیشنل ٹائمز) مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کا وزرا پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے وزرا کی تنخواہوں،الانسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا پر بھی نظر کرم کی جائے گی۔ دستاویز کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود بھی وزرا کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاس سبسڈی دی جائے گی، وزرا کو ہاوس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دیگر اضلاع کے وزرا،مشیر اور معاونین خصوصی کی مراعات بڑھائی گئی تھیں، وزرا ،مشیر اور معاونین خصوصی کیلئے 2 لاکھ ہاس رینٹ کی منظوری دی گئی تھی جبکہ ایک بار 10 لاکھ روپے گھر کی مرمت کے لئے دینے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر