وفاقی وزیر داخلہ کا بغیر اطلاع تھانہ کھنہ اسلام آباد کا دورہ، تفتیشی افسران کمرے سے غائب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھانوں میں سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں۔ وزیرداخلہ محسن نقوی اچانک بغیر اطلاع تھانہ کھنہ اسلام آباد کے دورے پر پہنچ گئے، اس موقع پر تفتیشی افسران کمرے سے غائب پائے گئے جبکہ سائلین ان کے انتظار میں بیٹھے تھے، ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر کسی بات کا جواب نہ دے سکا۔ اس موقع پر ایک کمرے میں تفتیشی افسران اور دوسرے میں 2 نشئی سوئے ہوئے تھے، فرنٹ ڈیسک روم میں سگریٹ کی بو آ رہی تھی جبکہ تھانے کے اندر 1500 موٹرسائیکلیں، کئی گاڑیاں بند تھیں۔ محسن نقوی نے تھانے کی حالت زار دیکھ کر ناراضی کا اظہار کیا اور وزیرداخلہ م نے فرنٹ ڈیسک، محررروم،حوالات کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے کیسوں کے بارے میں دریافت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے غلط جگہ ریڑھی لگانے والے 4 افراد کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرکے چھوڑنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ تھانے میں اس قدر زیادہ موٹرسائیکلز کھڑی کرنے کا کوئی جواز نہیں،موٹرسائیکلز جن شہریوں کی ہیں ان کے حوالے کی جائیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ سائلین کی بلاتاخیر دادرسی کی جائے ، سائلین کو بلاوجہ انتظار کرانا کسی صورت برداشت نہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر