حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے، فواد چودھری

لاہور (نیشنل ٹائمز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اب یہ بات طے ہو چکی ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملنی، حکومت نااہل ہے، اپوزیشن کی جماعتیں الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں، جب تک اپوزیشن جماعتیں اتحاد نہیں کریں گی تب تک یہی چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھلی گھوم رہی ہے اور سپریم کورٹ کے دلیر ججز کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہا، بدقسمتی سے اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے۔ فوادچودھری نے مزید کہا کہ چائنہ اور سعودی عرب سمیت کسی نے ہمارے وزیراعظم کو منہ نہیں لگایا، اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر بھی دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں دی گئی، دنیا کے کسی ملک کے سربراہ نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر