ن لیگ، پی پی فوج اور پی ٹی آئی میں دوریاں پیدا کر رہی ہیں، عمر ایوب

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے واضح کیا ہے کہ فوج عوام میں سے ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی فوج اور پی ٹی آئی کے درمیان دوریاں پیدا کر رہی ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 اگست کے صوابی کے جلسے کے حوالے سے پیغام دیا ہے، علی امین گنڈاپور صوابی جلسہ کے میزبان ہوں گے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہم راکٹ لانچرز لے کر اڈیالہ جیل پر حملہ نہیں کر سکتے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہونا چاہیے، بشری بی بی کی رہائی ہونی تھی لیکن نیب نے نہیں ہونے دی، جسٹس سسٹم کو چاہیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ انصاف کرے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ واضح بتانا چاہتا ہوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے مہنگے داموں پاور پلانٹس لگائے ہیں، آصف زرداری نے ایوان صدر کا 88 کروڑ روپے بجٹ بڑھایا ہے، عوام کیلیے ٹیکسز اور اپنے لیے ان کے مزے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک بندیال چیف جسٹس تھے نواز شریف ملک میں نہیں آئے، وہ اس وقت آئے جب فائز عیسی چیف جسٹس بنے، چیف جسٹس فائز عیسی کی اہلیہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل لکھے، جوڈیشل عمل میں بشری بی بی کا توشہ خانہ میں کوئی لین دین نہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ رف حسن کو سی ٹی ڈی نے حراست میں رکھا ہے، خدا کا خوف کرو رف حسن کو کیوں سی ٹی ڈی کے پاس رکھا ہے، میرے خلاف خود وارنٹ گرفتاری ہے، حاجی امتیاز کے پروڈکشن آرڈر کیلیے اسپیکر کے پاس گئے، اگلے ہی دن انٹیلی جنس ایجنسی کے لوگ حاجی امتیاز کو اینٹی کرپشن سے لے گئے، رف حسن ضعیف العمر شخص ہیں ان کو سی ٹی ڈی کے حوالے کیا گیا، اتنے بھی ڈفر نہ بنو، بنو لیکن کم بنو، ہم سب کو کسی نہ کسی طرح کیسز میں الجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایران کی سر زمین پر حماس کے رہنما کو شہید کیا گیا، ایسے واقعات سے مسلمانوں کے دلوں میں غم و غصہ بڑھتا ہے، بانی پی ٹی آئی نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر