عمران سے ملاقات کیلئے آئے برطانوی صحافی کا ویزا منسوخ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عمران سے ملاقات کیلئے آئے برطانوی صحافی کا ویزا منسوخ ، چارلز گلاس نے عدالتی اجازت کے باوجود بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر داخلہ سے رابطہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف سے ملاقات کرنے اور ان کا انٹریو کرنے کیلئے آنے والے برطانوی صحافی کو وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان سے واپس بھیج دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس گزشتہ چند روز سے پاکستان میں موجود تھے، انہوں نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی تھی، تاہم جیل انتظامیہ نے ان کی سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہ ہونے دی۔ اس کے بعد چارلز گلاس نے وزیر داخلہ کو بذریعہ ای میل بتایا تھا کہ انہیں عدالتی اجازت کے باوجود بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرنے دی گئی۔ تاہم ان کی شکایت پر وزارت داخلہ نے ان کا ویزہ منسوخ کر کے انہیں پاکستان سے واپس بھیج دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر