پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں پچاس فیصد کمی کردی ہے، تاہم پاکستانی طلباء کے ویزوں کو ترجیح دی جارہی ہے۔

اے آروائی نیوزکے مطابق پاکستان میں امریکی ویزہ اور درخواستوں کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کے وقت میں 50 فیصد کمی کردی ہے، امریکی سفارتخانے نے ویزہ اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا ہے، امریکی سفارتخانہ ایک ماہ میں 10 ہزار ویزہ درخواستیں پراسس کررہا ہے۔

ویزے کے اجراء میں پاکستانی طلباء کو ترجیح دی جارہی ہے۔ ٹورازم ، بزنس اور اسٹوڈنٹ کیٹیگری میں اپوائنٹمنٹ کا وقت نصف سے کم ہوگیا ہے۔ امریکی سفارتخانے میں بیک لاگ کم کرنے کیلئے کونسلر آفیسرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔ امیگرنٹس ویزہ درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جارہا ہے۔گزشتہ برس امریکی سفارتخانے نے ریکارڈ ویزہ درخواستیں پراسس کی تھیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر